تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت کے مقابلے میں پاکستان سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے، رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہاہے لیکن ڈرون حملوں سے اپناگھرمحفوظ نہیں، ان کاکہناہے کہ علاقائی توازن قائم رکھنے کے لئے بھارت کے مقابلے میں پاکستان سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔ اسلام آباد میں جاری عالمی جوہری کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ پاکستان کو ایٹمی ٹیکنالوجی میں45 سالہ تجربہ ہے۔جوہری صلاحیت حاصل کی ہے تواس کی حفاظت کرنابھی جانتے ہیں، یہ صلاحیت دنیاکوفتح کرنے کے بجائے اپنی حفاظت کے لئے حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے، اسے ایٹمی قوت تسلیم کیاجائے، عالمی سطح پرایٹمی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تسلیم کیا گیا پھر اس پر واویلے کا کیا مقصد ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو غیر مستحکم کرکے دنیا میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ان کاکہناتھاکہ یورپ میں پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ امتیازی سلوک باعث افسوس ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.