تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

صدر زرداری مضبوط پوزیشن کیلئے واشنگٹن سے ڈیل چاہتے ہیں،وکی لیکس

جنگ نیوز -
واشنگٹن…وکی لیکس سے انکشاف ہوا ہے کہ ایک سال پہلے ہی صدر زرداری نے امریکا سے کہا تھا کہ وہ اپنی سیاسی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے واشنگٹن سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ صدر زرداری نے سولہ فروری دو ہزار دس کو اسلام آباد دورہ کرنیوالے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان کیری سے ملاقات کی ۔ اسلام آباد میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے اس ملاقات کی تفصیل تئیس فروری دو ہزار دس کو واشنگٹن بذریعہ مراسلہ بھیجی ۔ مراسلے کے مطابق صدر زرداری نے سینیٹر جان کیری سے کہا ہے کہ انھیں اپنی سیاسی ساکھ مضبوط بنانے کیلئے امریکا کیساتھ ایک ڈیل کی ضرورت ہے ۔ پاک امریکا تجارتی معاہدے بعض پابندیوں سے آزاد کرنے کے مطالبے پر سینیٹر جان کیری نے کہا کہ اس مقصد کا پورا ہونا پاکستان میں جمہوری استحکام اور افغانستان میں پاکستان کی مسلسل حمایت جاری رکھنے سے براہ راست جڑا ہے ۔سینیٹر کیری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جب بھی حمایت کا معاملہ کھڑا ہوتا ہے بڑی کھانسی آجاتی ہے ۔ صدر زرداری نے جواب میں کہا کہ پاکستان نئی جمہوریت ہے لہذا بڑی کھانسی آجانا قدرتی بات ہے تاہم صدر زرداری کا کہنا تھا کہ انھیں امریکا کا پیغام سمجھ آگیا ہے ۔ صدر زرداری نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط نرم کرنے کیلئے امریکا سے حمایت طلب کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.