تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک اسٹیبلشمنٹ کے کسی نئے کھیل کا متحمل نہیں، چوہدری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ صدر کے خطاب سے آئینی تقاضے تو پورے ہوئے لیکن عوامی نہیں ، وہ آپ پارٹیز کانفرنس طلب تو کر سکتے ہیں لیکن اس میں صرف ایم کیو ایم اور اے این پی ہی شامل ہوں گی ، اسٹیبلشمنٹ بھی کھیل نہ کھیلے،ملک کسی نئے کھیل کا متحمل نہیں۔ صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ حکمرانی کے لحاظ سے یہ حکومت اہل نہیں کہ اپنی مدت پوری کرے ،صدراے پی سی بلاسکتے ہیں لیکن اس میں صرف ایم کیو ایم اور اے این پی والے ہی بیٹھے ہوں گے جن کی حمایت پریہ حکومت کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ صدر زرداری کے خطاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایک انقلابی اور ایک مذہبی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو یہ کھیل نہیں کھیلنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ انہیں عدلیہ کے ساتھ حکومتی رویے پرشدید تشویش ہے۔کراچی میں لاشیں گرنا روزکامعمول بن گیا ہے، سندھ میں حکومتی اتحادی ٹارگٹ کلنگ نہیں روک سکے اور نہ مجرم پکڑے گئے۔چوہدری نثار نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو فرار کرانے کے پیچھے کون سے ادارے تھے،مقتول نوجوانوں کے لواحقین کہاں غائب ہو گئے ، اس کی تحقیقاتکیلئے اعلیٰ عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.