29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امن کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ ملک کر کام کر رہے ہیں،قائم علی شاہ
جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے امن وامان کیذمہ داری عوام پر ڈالتے ہوئے کہا کہ امن وامان کا قیام جتنا حکومت کا بنیادی فرض ہے اتنا عوام کا بھی ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ صدر اصف علی زرداری مفاہمتی عمل کے تحت ملک کو آگے لیکر چلنا چاہتے ہیں ،انھوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام کے مسائل اگر حل کرنے ہیں تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر روٹھنا اور ناراض نہیں ہونا چاہئیے، جس طرح اسمبلی کے اندر ہم ایک ساتھ ہیں دیگر معاملات میں بھی ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور جمہوری نظام تھا،شہر میں جاری بد امنی میں بہت سارے عوامل شامل ہیں ، انھوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی ہمارے دور میں شروع نہیں ہوئی ، ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ کراچی میں مختلف کمیونٹی فرقہ وارانہ اور لسانی جھگڑے بھی ہیں، وزیر اعلی نے کہا کہ امن وامان کا قیام جتنا حکومت کا بنیادی فرض ہے اتنا عوام کا بھی ہے وزیر اعلی نے ایک موقع پر کراچی کی آبادی بیس کروڑ قراردے دی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اج ہم جن حالات سے گزررہے ہیں قائد اعظم کے سنہرے اصول ہمیں اس بحران سے نکال سکتے ہیں ، پاکستان جس مقصد کے لئے قائم ہوا تھا اسے پورا کرنے اور ملک کے استحکام کے لئے جدوجہد جاری ہے۔