29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور:متنی میں سڑک کنارے بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور … پشاور کے مضافاتی علاقے مریم زئی میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دھماکا پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں مریم زئی روڈ پر ہوا۔ جہاں سڑک کنارے بم نصب کیا گیا تھا جو اچانک دھماکے سے پھٹ پڑا ۔ جس سے گدھا گاڑی کا مالک مسکین جاں بحق ہوگیا۔ادھر تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں گلوخان گاوٴں میں بجلی کا ٹاور دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے۔