29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آج کی جیت پوری قوم کیلئے تحفہ ہے،وقار یونس
جنگ نیوز -
میر پور…ماضی کے مایہ ناز فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ آج کی جیت پوری قوم کیلئے ایک تحفہ ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہمحمدحفیظ نے آؤٹ اسٹینڈنگ کھیل پیش کیا جبکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہوں ۔کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش کیا ۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان ، دونوں ہی ٹیموں پر پریشر تھا تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے پریشر کے با وجود عمدہ کارکردگی دکھائی۔اس ٹورنامنٹ میں بولنگ ہمارے لیے مسئلہ نہیں رہی۔سناہے آج پاکستان میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی،قوم کوخوشیاں دیناچاہتے ہیں۔