تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

متوسط طبقے کی حمایت سے مستقل تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں،رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون،مصطفی کمال،سیف یارخان اور محترمہ نسرین جلیل نے کہاہے کہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام اوران کے زرخرید سیاستدانوں اوربیوروکریسی کے لوگوں نے ملک کی دولت لوٹ کراسے بیمارکرکے وینٹی لیٹرپرپہنچادیاہے اوراب ملک صرف اورصرف عالمی مالیاتی اداروںآ ئی ایم ایف اوروولڈبینک کی مصنوعی آکسیجن پرچل رہاہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ غریب ومتوسطہ طبقے کے عوام کی مکمل حمایت سے ملک میں مستقل تبدیلی کیلئے کوشاں ہے،ملک پرقابض جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے ملک کابیڑاغرق کردیاہے غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اورخودکشیاں کررہے ہیں،ملک میں تبدیلی صرف اور صرف وہ لاسکتاہے جوخوداس کاشکارہوااور یہی وجہ ہے کہ ملک بھرکے غریب عوام متحدہ قومی موومنٹ کے پرچم تلے جمع ہوکرانقلاب کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہورکے علاقے وحدت روڈ27،اے بلاک بی نیومسلم ٹاؤن لاہورمیں ایم کیوایم پنجاب کے نئے مرکزی آفس ”پنجاب ہاؤس“کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ایم کیوایم کے منتخب حق پرست عوامی نمائندوں ، صوبائی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،ایم کیوایم لاہور،راولپنڈی، ملتان ، گجراوالہ،فیصل آبادکے زونل کمیٹیوں کے انچارجز واراکین،ڈسٹرکٹس ،سیکٹرز اور یونٹس کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔پنجاب ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے قائد تحریک الطاف حسین نے لندن سے اہم ٹیلی فونک خطاب کیا۔بعدازاں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم” پنجاب ہاؤس“ کے مرکزی دفترکا فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا اورالطاف حسین کی درازی عمر،صحت و تندرستی ،تحریک کی کامیابی،ملک کی سلامتی اورشہداء کی مغفرت کیلئے خصوصی اجتماعی دعائیں کیں۔ افتتاحی تقریب سے رابطہ کمیٹی کے اراکین کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹراور ایم کیوایم کے رکن سرفراز نواز نے بھی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں مقررین نے کہاکہ ملک کی حالت صرف اورصرف ملک کے 98فیصدغریب ومتوسطہ طبقے عوام ہی بدل سکتے ہیں اوریہ اس وقت ہی ممکن ہوگاجب ملک کے غریب عوام خود کومتحدومنظم کرکے ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین واحدلیڈرہیں جوملک وقوم کیلئے سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک پر قابض جاگیردار، وڈیرے اورسرمایہ داروں نے ملک کابراحال کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے 98فیصدعوام میں شعوری بیداری پیدا کی اورانہیں ملک کے ایوانوں میں بھیج کر ملک میں غریب ومتوسط طبقے کے انقلاب کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں اگرکوئی امید کی کرن ہے تووہ الطاف حسین اورایم کیوایم ہے ،ایم کیوایم کی پنجاب میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اس کاواضح ثبوت ہے کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کی حالت اب الطاف حسین اورایم کیوایم ہی بدل سکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.