29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قرآن پاک کی بیحرمتی،لاہور میں تحریک حرمت رسول کا احتجاج
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں تحریک حرمت رسول نے امریکا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف امریکن قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ،تحریک 25 مارچ کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔آج مظاہرے میں بڑی تعداد میں دینی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی۔انہوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھارکھے تھے جن پر امریکاکے خلاف نعرے لکھے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے پر دینی جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں صدر اور وزیراعظم کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔جمعیت مشائخ پاکستان نے امریکا میں قرآن پاک کی توہین کے واقعے پر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکی پادری کے خلاف نعرے لکھے تھے۔مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک واقعے پر خاموش رہنے کے بجائے امریکا کا بائیکاٹ کریں، اگر امریکی پادری کو امریکی حکومت کی حمایت حاصل نہیں ہے تو اسے گرفتار کرکے سخت ترین سزا دے، انہوں نے واضح کیا کہ واقعے پر مسلمان خاموش نہیں رہیں گے اور سخت احتجاج کیا جائے گا۔