تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شہباز بھٹی قتل کیس: قاتلوں کے متعلق جلد خبر ملے گی، ایس ایس پی اسلام آباد

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایس ایس پی اسلام آباد طاہرعالم نے کہاہے کہ شہباز بھٹی کے کیس میں اب تک خاطرخواہ نتیجہ سامنے نہیں آسکا تاہم قاتلوں کی گرفتاری کے بارے میں جلداچھی خبرملے گی۔ ایس ایس پی طاہرعالم نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس میں بتایاہے کہ شہبازبھٹی قتل کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے،اس سلسلے میں ممتازقادری سے جیل میں بھی تفتیش کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ شہبازبھٹی قتل کیس کی تحقیقات ایس پی اور ڈی ایس پی سطح کے افسرفرقہ وارانہ عنصر، دہشت گردی اورذاتی دشمنی سے متعلق پہلووں پرتحقیقات کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.