تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہفتے میں دو چھٹیوں سے معاشی مشکلات میں ا ضافہ ہوگا، صنعتکار

جنگ نیوز -
کراچی...آئندہ ماہ توانائی کانفرنس میں ہفتے میں دو دن چھٹی کی منظوری متوقع ہے جس پر صنعتکاروں کا کہنا ہے اس فیصلے سے ملکی معیشت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ۔ اپریل2010 میں ہونیوالی توانائی کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کرینگے جس میں ہفتے میں دو دن چھٹی کی منظوری متوقع ہے ۔ ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر سعید شفیق نے جیو نیوز کو بتایا کہ مجوزہ ہفتے میں دو دن چھٹی کے فیصلے سے حکومتی دفاتر کے بند ہونے کے باعث ،نجی شعبے کو سرکاری اداروں سے معاملات طے کرنے کیلئے پورے دو دن انتظار کرنا پڑیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر توانائی کی خاطر ہفتے میں دو دن چھٹی کا فیصلہ ناگزیر ہے تو کم سے کم بینکوں کو ہفتے میں 6 دن ضرور کھولا جائے ۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین جو ہر علی نے کہا ہے کہ شہر میں موجودہ بے چینی اور ہڑتالوں کے باعث ضرورت ہے کہ دن ورات کام کیا جائے تاکہ ہفتے میں دو دن چھٹیاں دے کر ملکی معیشت پر مزید بوجھ ڈالا جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.