تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو ہلاک کر دیے گئے۔پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ مختلف مقدمات میں مطلوب دو ڈاکو ہربنس پورہ مین بازار میں موجود ہیں۔ پولیس وہاں پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ہلاک ڈاکو ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں نوجوانوں کے ہاتھ پر ہتھکڑی لگی ہوئی تھی۔پولیس نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.