تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور:فرنٹیئر کالج فار ویمن کی 71 سالہ تقریبات 10اپریل سے شروع ہونگیں

جنگ نیوز -
پشاور...خیبر پختونخوا میں خواتین کی سب سے پہلی درسگاہ فرنٹیئر کالج فار ویمن کی اکہتر سالہ تقریبات کا آغاز دس اپریل سے ہوگا۔ فرنٹیئر کالج پشاورکی پرنسپل نزہت لیاقت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرنٹئیر کالج کی اکہتر سالہ تقریبات10 اپریل سے شروع ہورہی ہیں۔تقریبات میں کالج کی اولڈ اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ۔ نزہت لیاقت کا کہنا تھا کہ تقریبات میں فیسٹیول ،اسپورٹس گالا اور پکنک کا پروگرام بھی شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اولڈ اسٹوڈنٹس کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اولڈا سٹوڈنٹس اینڈ اسٹاف ایسوسی ایشن کا قیام بھی اپریل میں عمل میں لایا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.