29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
افغانستان میں کوٹے سے زیادہ جانور بر آمد کئے جا رہے ہیں،ہوتی
جنگ نیوز -
پشاور...وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدرہوتی نے کہا ہے کہ مقررہ کوٹے سے کہیں زیادہ جانورافغانستا ن برآمد کئے جاتے ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ افغانستان کیلئے مقررہ کوٹے سے کہیں زیادہ جانور برآمد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کیلئے مقررہ کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہ طورخم کے علاوہ دوسرے راستوں سے جانور افغانستان برآمد کرناغیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ضروریات ضرورپوری کی جائیں گی تاہم اپنے عوام کو محروم رکھ کر کسی اور ملک کی ضروریات پوری کرنا قبول نہیں۔