تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شیخوپورہ:کچہری میں فائرنگ،2حقیقی بھائی جاں بحق

جنگ نیوز -
شیخوپورہ…شیخوپورہ کی فیروز والا کچہری میں ،بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے ایک شخص نے پولیس کی زیر حراست ہتھکڑیاں پہنے2 حقیقی بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔نواحی گاؤں جنڈیالہ کلساں نارنگ منڈی کے رہائشی، دو بھائیوں محمد یوسف اورمحمد ریاض کو مقدمہ قتل میں پیشی کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں لایا گیا ، اس دوران ملزم راشد نے موقع پا کر دونوں بھائیوں پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی بہن زاہدہ بی بی بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔واقعے کے بعد کچہری میں بھگدڑ مچ گئی ۔ پولیس نے ملزم راشد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.