29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیڈی ہیلتھ ورکرزکا اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنا، ٹریفک معطل
جنگ نیوز -
اوباڑو....لیڈی ہیلتھ ورکرزکی جانب سے اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث سندھ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس اہم شاہراہ کی بندش سے لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اوباڑو سندھ پنجاب اور بلوچستان کا سنگم ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے گذشتہ روز شاہراہ پاکستان پر دھرنا دیا گیا۔ تقریباً21 گھنٹے جاری رہنے والے دھرنے کے باعث کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ملک بھر کو خام مال سمیت اشیا خوردونوش کی ترسیل رک گئی اور سیکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔ پولیس کے مطابق دھرنے کے باعث ٹریفک جام میں پھنس کر ایک حاملہ خاتون اور ایک مریض ایمبولینس میں دم توڑ گئے۔