تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قوم پرستوں کا سندھ میں مردم شماری فوجی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے5اپریل سے شروع ہونے والی مردم شماری فوج کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ کیاہے۔کراچی میں انڈس پیپلزفورم کے زیراہتمام اجلاس سے خطاب میں سندھی قوم پرست رہنماجلال محمود شاہ،بشیرقریشی ،ایاز لطیف پلیجو،ڈاکٹرصفدر سرکی اور دیگرکاکہنا تھا کہ ماضی میں سندھ کی مردم شماری کے درست اعدادشمار پیش نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے کئی تنازعات نے جنم لیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی،حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام23 اضلاع میں فوج کی زیرنگرانی مردم شماری کرائی جائے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیاکہ1954 کے بعد سے تمام تارکین وطن کومردم شماری میں شامل نہ کیاجائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.