29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مونس الٰہی کوجمہوری دور میں سیاسی قیدی بنا دیا گیا،چوہدری ظہیر
جنگ نیوز -
لاہور… مسلم لیگ ق پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چودھر ی ظہیر الدین نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں مونس الٰہی کو سیاسی قیدی بنا دیا گیا ہے،رحمان ملک جمہوریت کی راہ میں کانٹے بو رہے ہیں جنہیں ہم استقامت اور ہمت سے چن رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات مونس الہٰی کی پیشی کے موقعے پر عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو میں کہی۔ چودھری ظہیر الدین کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کے تحفظ کی ذمہ داری پنجاب اوروفاقی حکومتوں اور ایجنسیوں پر ہے، وہ جس عدالت میں بھی جائیں ان کی آمدورفت محفوظ ہونی چاہیے ۔ان کاکہنا تھا کہ مونس الٰہی کو ایسے کیس میں زیر حراست رکھا گیا ہے جس میں سو فیصد ریکوری ہو چکی ہے۔تمام ملزم اور شریک ملزم بھی ضمانتوں پر چلے گئے ،مگر جس کا نام بھی ایف آئی آر میں نہیں انہیں حراست میں رکھا گیا ہے۔