تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عالمی کپ :آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست

جنگ نیوز -
احمد آباد....ورلڈکپ کوارٹر فائنل کے ایک دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلے میں بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے ہراکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، بھارت نے یہ ہدف 47.4اوورز میں پانچ وکٹیں کھوکر حاصل کیا،یووراج سنگھ کو انکی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین پلیئر گردانا گیا، اس طرح بارہ برس بعد کرکٹ کی عالمی قیادت سے آسٹریلیا باہر ہوگیا۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان 30مارچ کو بھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا معرکہ سیمی فائنل میں ہوگا۔اس سے قبل آسٹریلیا کے نامراد کپتان رکی پونٹنگ نے احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنے مقررہ پچاس اوورز میں 261رنز کا ہدف ترتیب دیا، جو کہ کسی بھی طرح آسٹریلیا جیسی ٹیم کے لحاظ سے قابل ذکر مجموعہ نہ تھا، جوا ب میں بھارت نے نہایت جارحانہ انداز میں کینگروز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا، اور ایک موقع پر ایسا نظر آنے لگا کہ بھارت مقررہ پچاس اوورز سے کافی قبل ہی فتح حاصل کرلے گا لیکن اس موقع پر پہلے سہواگ 15پھر ماسٹر بیٹسمین ٹنڈولکر 53 ،گوتھم گھمبیر 50، ویرات کولی 24اور کپتان دھونی 7پویلین لوٹ گئے اور میچ ایک مرتبہ پھر متوازن ہوگیا تھا، اور آسٹریلیا دوبارہ میچ میں واپس آگیا، لیکن اس موقع پر مڈل آرڈر بیٹسمین یووراج سنگھ 57ناٹ آؤٹ اور نوجوان بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رائنا 34ناٹ آؤٹ نے میچ آسٹریلیا کے جبڑے سے چھین لیا ،اس موقع پر کینگرو کھلاڑیوں کی بے بسی دیدنی تھی، پیسر بریٹ لی ایک گیند کو باؤنڈری پار کرنے سے روکنے کی کوشش میں شدید زخمی ہوگئے تاہم وہ پٹی کراکر واپس میدان میں آگئے۔میچ کے دوران آسٹریلیوی بولر بھارت کو دباؤ میں لانے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔بریٹ لی ، شان ٹیٹ،شین واٹسن اور ڈیوڈ ہسی بمشکل ایک وکٹ لے پائے۔یاد رہے کہ یہ میچ احمد آباد سے براہ راست جیو سوپر پر دکھایا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.