29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تعلقات ٹھیک ہوکر رہیں گے،بھارتی دانشوروں کا سیمینار سے خطاب
جنگ نیوز -
لاہور...بھارتی دانشوروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کے خواب دیکھنا شروع کردیئے ہیں اوریہ تعلقات ٹھیک ہوکر رہیں گے۔ بھارتی دانشوروں نے ان خیالات کا اظہار لاہورمیں ساؤتھ ایشیا سیفما کے سیمینار میں کیا ۔ بالی وڈ کے ہدایت کار مہیش بھٹ کا کہنا تھا تعلقات کی بحالی کا راستہ آسان نہیں ہے، دوستی کی بات کرنے والے کو پاگل کہا جاتا ہے لیکن یہ راستہ ضرور طے کریں گے۔راجیہ سبھا کے رکن شاہد صدیقی نے کہا کہ لوگ ابھی ممبئی دھماکوں کے خوف سے نہیں نکل سکے لیکن اب اس سے نکلنا ہے۔ دیگرمقررین کا کہناتھا کہ اگر غلطیاں کیں تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی جنگ خود مسئلہ ہے صرف امن ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔