تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سوئی ناردرن اور سی این جی مالکان میں مذاکرات ناکام

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں سوئی ناردرن اور سی این جی مالکان کے درمیان گیس لوڈشیڈنگ کے بارے میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں ۔ سی این جی مالکان نے اگلے ہفتے دوروزہ بندش کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ لاہورمیں سی این جی ایسو سی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے بتایا کہ گیس حکام نے دو روزہ بندش ختم کرنے کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا ہے اس لیے مذاکرات مزید نہیں چل سکے ، ہم اگلے ہفتے دوروزہ بندش پر عمل نہیں کریں۔ انہوں نے کہا سی این جی سیکٹر کو تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ،سردیوں میں دو روزہ بندش کے علاوہ پریشرنہ ہونے کے باعث بیشتر سی این جی اسٹیشن بند رہے ، مالکان بنکوں کا مارک اپ دے نہیں پائے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.