تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور: متنی میں پولیس موبائل پر حملہ،2اہلکار زخمی

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقے متنی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر شدت پسندوں کے حملے میں2اہلکار زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق متنی کے علاقے دروازگئی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے اس پر حملہ کر دیا۔ شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس حکام اورنفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد شدت پسند فرار ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.