تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کرم ایجنسی:گاڑیوں پر مسلح افرا دکاحملہ، 8افراد ہلاک،45اغوا

جنگ نیوز -
ہنگو…لوئر کرم ایجنسی میں گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں8 مسافر جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے جبکہ45 افراد کو اغوا کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے پاراچنار جانے والی مسافر گاڑیوں پر لوئر کرم ایجنسی کے علاقے بگن میں فائرنگ کی گئی ۔ حملے میں8 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے ۔ مسلح افراد نے حملے کے بعد دو مسافر گاڑیوں کو آگ لگادی اور تین گاڑیوں میں سوار45 افراد کو اغوا کرلیا ۔ ڈیرہ ماہ پہلے امن معاہدے کے بعد سے مسافر گاڑیوں پر چار حملوں میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.