تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں نویں جماعت کے انگریزی کا آزمائشی امتحان لیاگیا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں میٹرک بورڈکے تحت نویں جماعت سائنس گروپ کے انگریزی کاآزمائشی امتحان لیاگیا لیکن متعدد امتحانی مراکز میں پرچے دیرسے پہنچنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ میٹرک بورڈ کراچی کے تحت شہر میں پہلی مرتبہ آزمائشی پرچے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔لیکن شہر کے متعدد امتحانی مراکز میں پرچہ دیر سے پہنچنے کی وجہ سے امتحان مقررہ وقت صبح9بجے شروع نہیں ہوسکا۔این جے وی ہائیر سیکنڈری اسکول میں سو سے زائدطلبہ کیلئے امتحانی پرچے کم پڑگئے، پی اے ایف ڈرگ روڈمیں واقع گورنمنٹ گرلزسیکنڈری اسکول میں540طالبات کی گنجائش کی جگہ1600 سے طالبات کے لئے امتحانی مرکز بنادیا گیا جس کے باعث اسکول کی راہداری میں ایک ڈیسک پر دو دو طالبات کوپرچے دینے پڑے۔والدین اور طلبا نے ایک ڈیسک پر2طالبعلموں کوبٹھاکرامتحان لینے کے تجربے کو مسترد کردیا اور بورڈ سے اپیل کی ہے سالانہ امتحانات میں ایک ڈیسک پرایک ہی طالبعلم کو بٹھایا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.