تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ ہائیکورٹ:لوڈشیڈنگ کیخلاف سماعت میں رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف پٹیشن کی سماعت کے دوران عدالتی معاون پروفیسراختر ندیم کواپنی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ سماعت پرعدالت نے حکم دیا تھا کہ تمام فریقین این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر اختر ندیم کو اپنے اپنے سوالات فراہم کردیں جن کا جواب وہ اپنی رپورٹ میں دیں گے لیکن تمام فریقین اب تک یہ کام نہیں کرسکے اس لئے عدالت نے اپنی طرف سے کچھ نکات تشکیل دیتے ہوئے ان رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر اضافہ صارفین کے بلوں میں شامل کرنے کے خلاف حکم امتناع میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.