تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈاکٹر عطا اور وائس چانسلرز نے ایچ ای سی کی صوبوں کو منتقلی مسترد کر دی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان اور ملک بھرکی تمام جامعات کے وائس چانسلرز نے اٹھارہویں ترمیم کے تحت ایجوکیشن کمیشن کی صوبوں کو ممکنہ منتقلی مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں ڈاکٹرعطا الرحمان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کو صوبوں کے حوالے نہیں کیا جانا چاہیے،اس سے اعلیٰ تعلیم اور قومی یکجہتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ ای سی کو 18ویں آئینی ترمیم میں تحفظ حاصل ہے، صدارتی آرڈیننس کے تحت ایچ ای سی وزیراعظم کے ماتحت ہے نہ کہ وزارت تعلیم کا حصہ۔ ڈاکٹرعطا الرحمان نے کہا کہ وہ جلد اٹھارہویں ترمیم عملدرآمد کمیشن کے چیئرمین میاں رضاربانی سے ملاقات کریں گے اور اگر معاملہ حل نہ ہوا تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.