تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکی عوام از خود ملعون پادری کیخلاف کارروائی کریں،جماعت اسلامی

جنگ نیوز -
کراچی…مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پروفیسر غفوراحمد کا کہنا ہے کہ امریکی پادری نے قرآن مجید کی بے حرمتی کر کے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح کئے ہیں ،امریکی عوام از خود ملعون پادری کے خلاف کارروائی کریں ۔کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت امریکی پادری کے خلاف جامع مسجد بنوری ٹاؤن سے نمائش تک ریلی نکالی گئی۔ شرکا سے خطاب میں پروفیسر غفور احمدنے افسوس کا اظہار کیا اہل مغرب کی جانب سے مسلسل اسلام،قرآن پاک اور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی جارہی ہے اور اوآئی سی خاموش ہے ۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کہاکہ امریکی ملعون پادری ٹیری جونز کو پھانسی دی جائے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا اختلاف مسیحی برادری سے نہیں اسلام ہمیں اقلیتوں کے تحفظ اورانکے احترام کا درس دیتاہے۔ریلی میں شریک پادری بشپ نذیر عالم کاکہنا تھا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والا شخص پادری تو کیا انسان کہلانے کا بھی مستحق نہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.