تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری اور رہائی کو دانستہ طور پر مسئلہ بنایا گیا، میاں افتخار

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتحار حسین نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری اور رہائی کو دانستہ طور پر مسئلہ بنایا گیا بعض خفیہ معاملات حل کرنے کے بعد ہی ریمنڈ کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ خیبر پختونخوااسمبلی سے خطاب میں میاں افتحار حسین نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ دانستہ طور پر اسے مسئلہ بنایا گیا ۔ بعض خفیہ معاملات حل کرکے ریمنڈ کورہا کیا گیا اور یہ سب باتیں ذرائع ابلاغ میں شائع ہوچکی ہیں ۔ امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے میاں افتخار کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں ایسی حرکتیں کرکے مسلمان کو مشتعل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پادری کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکے ۔ عرب ممالک کی صورت حال پر میاں افتحار نے کہا کہ یہ عرب حکمرانوں کے اعمال کا نتیجہ ہے۔ جنہوں نے ذاتی مفادات کے لئے آمریت کو طول دیا تاہم انہوں نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مغرب کی مداخلت کا بلاجواز قرار دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.