تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عوام 26مارچ کوارتھ آورڈے پر لائٹیں بندرکھیں،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک بھرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آلودگی سے بچاؤ اورماحولیات کی بہتری کیلئے عالمی برادری کاساتھ دیتے ہوئے26مارچ کادن ”ارتھ آورڈے “(Earth Hour Day)کے طورپر منائیں اوررات ساڑھے 8بجے تمام لائٹیں مکمل طورپر بندکردیں۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ گلوبل وارمنگ اورموسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے دنیابھرمیں26مارچ ”ارتھ آورڈے“کے طورپرمنایاجارہا ہے اورعالمی برادری کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے پاکستان کے عوام اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے اورمالیاتی آلودگی اورخطرناک گیسزسے بچانے کیلئے بین الاقوامی سطح پرکی جانے والی کوششوں کابھرپورساتھ دے گی۔ الطاف حسین نے پاکستان بھرکے محب وطن عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی برادری سے اظہاریکجہتی اورملک کوماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے 26مارچ کورات ساڑھے8بجے تمام لائٹیں مکمل طورپربندرکھ کر بھرپورطریقے سے ”ارتھ آور ڈے“منائیں اورایک اہم اسٹیک ہولڈرکی حیثیت سے عالمی برادری کاساتھ دیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.