تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت،ممبئی حملوں کے متعلق7افراد کی آوازوں کے نمونے طلب

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت نے سیکریٹری داخلہ مذاکرات سے قبل ممبئی حملہ کیس کے متعلق 7 افراد کے آوازوں کے نمونے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام نے سیکریٹری داخلہ مذاکرات سے قبل بھارت کا ممبئی حملہ کیس سے متعلق 7 افراد کے آوازوں کے نمونے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکا میں گرفتار ڈیوڈ ہیڈلے نے تحقیقات کے دوران پاکستان میں گرفتار 7 افراد کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا، بھارتی ٹی وی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ان افراد کے آوازوں کے نمونوں کے بغیر بھارت ممبئی حملوں سے متعلق تحقیقات آگے نہیں بڑھا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.