تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسکول ،اسپتال اور عوامی مقامات بموں سے اڑانے والے طالبان نہیں،ملا عمر

جنگ نیوز -
کابل…طالبان رہ نما ملا عمرنے کہا ہے کہ عوامی مقامات کوبم دھماکوں سے تباہ کرنے میں طالبان ملوث نہیں،ملا عمر کا بیان افغان صدرحامد کرزئی کے الزام کے جواب میں آیا ہے جس میں ملا عمر نے افغان حکومت کو چیلنج کیا ہے ۔ملا عمر کے ترجمان ذبیح اللہ اپنے قائد کا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ طالبان عوامی مقامات کوجلانے یا تباہ کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے،طالبان تعلیم کو دنیا و آخرت کا واحد وسیلہ سمجھتے ہیں۔طالبان کی جدوجہد کا مقصد آزادی،تعمیر و ترقی ہے۔قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والوں کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں۔افغانستان میں عوامی مقامات کوبموں سے تباہ کرنیوالے دشمن کے ایجنٹ ہیں۔طالبان اسکولوں کو جلانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے کیونکہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ علم کا حصول ہے ۔ملا عمر نے کہا کہ آج تک طالبان کے کسی ایسے شخص کو پکڑ کر پیش نہیں کیا گیا جس پر عوامی مقامات پر بم رکھنے کا الزام ہو۔انہوں نے چیلنج کیا کہ افغان حکومت یا نیٹو کے پاس اگر طالبان کے خلاف کوئی ایسا ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.