تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا میں باغیوں کی البریقہ اور بن غازی کی جانب پیش قدمی

جنگ نیوز -
تریپولی/صنعا/مناما…لیبیاکے شہراجدابیہ، راس لانوف پرقبضے کے بعد باغیوں نے البریقہ اور بن غازی کی جانب پیش قدمی کردی ہے۔دوسری جانب یمن میں صدر کی عہدے سے مشروط برطرفی مسترد کرگئی جبکہ بحرین میں اپوزیشن نے کویت کی جانب سے ثالثی کی پیشکش قبول کرلی۔لیبیا میں باغیوں کے ترجمان کے مطابق شدید مزاحمت کے بعد انہوں نے اجدابیہ اورالبریقہ کاکنٹرول سنبھال لیاہے۔جہاں البریقہ سے بن غازی کی جانب جاتے ہوئیے راکٹ لانچر سے لدے ٹرک اور گاڑیاں کھڑی ہیں،طرابلس کے مشرق مین زلیتن بھی باغیوں کے قبضے میں ہے۔ادھر یمن میں صدرعلی عبداللہ صالح نے عزت سے اقتدار منتقل کرنے کی شرط رکھی ہے،لیکن اپوزیشن گروپوں نے اسے مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔دوسری جانب بحرین کی اپوزیشن جماعت نے کویت کی ثالثی کی پیش کش قبول کرلی،کویت نے بھی بحرین میں سیکیورٹی کو معمول پر رکھنے کے لیے اپنی افواج بھیجی تھیں۔بحرین میں نافذ کرفیومیں ایک گھنٹے کی نرمی کردی گئی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.