29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملتان ریجن میں گیس لوڈ مینجمنٹ،سی این جی اسٹیشنز بند
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان ریجن میں گیس لوڈ مینجمنٹکے تحت آج سے دو روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند کردئے گئے ۔شہری آمد و رفت کے سلسلے میں ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،بہاول پور ،رحیم یار خان ،وہاڑی، خانیوال ،لیہ، لودھراں اور مظفر گڑھ میں آج سے دو روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیئے گئے ہیں جس سے سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں اور رکشہ مالکان کوپریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی کی دو روزہ بندش سے حکومت ان سے سستا ایندھن چھین کر انہیں معاشی مشکلات میں ڈال رہی ہے۔