29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
میدانی علاقوں میں گرمی،بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی جبکہ گلگت بلتستان ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود ہوگیا ہے۔ جبکہ اسکردو، گھانچے اور استور میں کئی روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ضلع استور میں حالیہ سیزن کی برفباری کے باعث تین ماہ سے مسلسل رابطہ سڑکیں بند ہیں، جبکہ تعلیمی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہیں۔ کئی روز تھمے رہنے کے بعد ایک بار پھر شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت اور ادویات کی کمی کے باعث تیزی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، بڑی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ضلع اسکردو اور گھانچے کے شہری علاقوں میں بھی گزشتہ رات سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود ہے۔