29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
افغانستان: پکتیکا میں خود کش حملہ،13افراد ہلاک،متعدد زخمی
جنگ نیوز -
کابل…افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں خود کش حملے میں تیرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق اتوار کی رات ہونے والاخود کش حملہ ایک تعمیراتی کمپنی کی عمارت پر کیاگیا۔حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی عمارت سے ٹکرادی۔ ہلاک ہونے والے تیرہ افراد میں انجینئرز، مزدور اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔جبکہ پچاس سے زیادہ زخمی ہیں۔ ابھی تک کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔