تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان میں ایک اور زلزلہ،شدت6.5ریکارڈ کی گئی

جنگ نیوز -
ٹوکیو…پیر کی صبح جاپان کا شمالی علاقہ ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر تئیس منٹ پر آیا۔جس کے فوری بعد جاپان میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا تھا تاہم اسے بعد میں واپس لے لیاگیا۔جاپانی ٹی وی کے مطابق جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔جاپان میں گیارہ مارچ کو آٹھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے اور دس میٹر بلند سونامی لہروں نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں تباہی مچادی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.