تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بے انتہا لچک کے باعث پیروں کو اُلٹی طرف موڑنے والا شخص

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…پچھل پیری کے قصے تو آپ نے بہت سُنے ہونگے جن کے پیر اُلٹے ہوتے ہیں تاہم کیا حقیقی زندگی میں آپ کا کبھی ایسے شخص سے واسطہ پڑا ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو ملواتے ہیں۔امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے42سالہMoses Lanhamکو Mr Elasticکے نام سے شہرت حاصل ہے جس کی وجہ اُن کے پیروں میں موجود بے انتہا لچک ہے۔ Lanhamنامی یہ شخص اپنے پیروں کو 120ڈگری زاویے تک موڑتے ہوئے جسم کے پچھلی طرف لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔Lanhamاپنے پیروں کو اُلٹی طرف موڑنے کی صلاحیت کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروانے کا خواہاں ہے جبکہ وہ الٹے پاؤں انتہائی تیزی سے 20میٹر فاصلہ طے کرکے بھی نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.