29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کل پہلا سیمی فائنل: سری لنکا اور نیوزی لینڈ ٹکرائیں گے،کیویز کوچ پرامید
جنگ نیوز -
کولمبو…ورلڈ کپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل مدمقابل ہونگی، یہ میچ جیو سوپر دوپہر دو بجے سے براہ راست نشر کریگا۔کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچ کیلئے کیوی کوچ جان رائٹ پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم اس بار کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کر یگی، کیوی ٹیم اس سے پہلے5مرتبہ سیمی فائنل تو ضرور کھیلی لیکن بدقسمتی سے فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکی۔کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقاکے بیٹسمین ڈو پلیسی سے کائل ملز اور ڈینئل ویٹوری کے جھگڑے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ جارح مزاجی کیوی ٹیم کو فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان کمار سنگارا بھی پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم1996 اور2007 کی طرح ایک مرتبہ بھی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیگی۔