29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خیبر پختونخوا : چار صنعتی بستیوں میں 282کارخانے بند
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت چار صنعتی بستیوں میں بند کارخانوں کی تعداد282رہ گئی۔ جبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران صوبہ میں40 نئے کارخانے لگائے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں بند صنعتی یونٹس میں10کو ایس ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے بحال کیا گیا ۔ صوبہ کے چار انڈسٹریل اسٹیٹس میں مجموعی طور پر بند کارخانوں کی تعداد292 تھی جن میں پشاور میں59 ، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور میں91،گدون امازئی،138 اور نوشہرہ میں4چار کارخانے بند تھے۔ پشاور کی صنعتی بستی میں10بیمار صنعتی بستیوں میں10 یونٹس بحال کئے گئے جبکہ پشاور میں19،ہریپور میں6اور صوابی میں15کارخانے لگائے گئے۔