29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
موہالی: میچ کے ٹکٹ نہ ملنے کیخلاف شائقین کامظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج
جنگ نیوز -
موہالی … پاکستان اور بھارت کے درمیان بدھ کو ہونیوالے سیمی فائنل کا جوش عروج پر پہنچا ہوا ہے،شائقین کرکٹ آج بھی موہالی اسٹیڈیم کے باہر اس امید پر جمع ہوئے کہ شاید ان کے ہاتھ میچ کا ٹکٹ لگ جائے ،لیکن ایسا تو نہیں ہوا البتہ پولیس والوں کی لاٹھیاں ضرور ملیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت سیمی فائنل کے ٹکٹ کئی گنا زائد قیمت میں بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں،میچ دیکھنے کے خواہشمند آج بھی موہالی کے پنجاب کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوئے سیکڑوں کی تعداد میں افراد قطاروں میں کھڑے ہوئے ، لیکن کسی کے ہاتھ ٹکٹ نہیں لگا، منتظمین اور پولیس کے مطابق تمام ٹکٹ ختم ہو چکے ہیں ،لیکن شائقین مشتعل ہو گئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔