29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیراعظم کا شاہدآفرید ی کو فون، بھارت کیخلاف جم کرکھیلنے کی نصیحت
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے موہالی میں موجود پاکستانی کپتان شاہد آفریدی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلا ف جم کرکھیلیں ، ساری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ۔ووزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کواب تک کی کارکردگی پرشاباش دی،وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف جم کرکھیلیں ،سیمی فائنل میں کامیابی کیلئے قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے شاہد آفریدی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے بھارت آرہاہیں۔اس موقع پر شاہدآفریدی نے کہا کہ ہرہرکھلاڑی کامیابی کیلئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گا۔