29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دہشتگردی کیخلاف جنگ،پاک چین تعاون جاری رہے گا،چینی سفیر
جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان میں چین کے سفیر لیو جیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پاک چین دوستی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی شہد کی طرح میٹھی ہے، دونوں ملک دوستی، اعتماد اور احترام کے رشتے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومتیں اور حکمران بدلتے رہتے ہیں لیکن دوستی میں کبھی فرق نہیں آیا،یہ دوستی مستقبل میں یہ جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان مئی میں چین کا دورہ کریں گے۔