تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پی ایس اوکی واجب الادا رقم کاحجم 164ارب ہوگیا

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . مختلف اداروں پر پی ایس او کی واجب الادا رقم کا حجم164 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔پی ایس او حکام کے مطابق واپڈا کی جانب سے 44 ارب، حب کو کی جانب سے74 ارب جبکہ کیپکو کی جانب سے کل تقریبا 31 ارب روپے کی رقم تیل خریداری کی مد میں ادا کی جانی ہے۔دوسری جانب پی ایس او کو پارکو ریفائنری کو کل 33 ارب روپے، پاکستان ریفائنری کو12 ارب روپے اور نیشنل ریفائنری کو تقریباً نو ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں توانائی کا قرض بڑھنے کی شرح میں زیادہ تیز تر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.