29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سازش ہوسکتی ہے،کھلاڑی کسی نئے شخص سے نہ ملیں، رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیچھے کھڑی ہے ، وہ اپنے کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ کسی نئے شخص سے نہ ملیں ان کے خلاف سازش ہو سکتی ہے ۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں رحمان ملک کاکہناتھاکہ پاکستانی کھلاڑی صرف پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں، وہ اپنے بچوں کو کسی سازش سے بچانا چاہتا ہیں ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے میچ دیکھنے بھارت جائیں گے ۔