29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بالی ووڈ،مسٹرپرفیکٹ عامر خان میچ دیکھنے موہالی جائیں گے
جنگ نیوز -
بالی ووڈ. . . . .. . . . .بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکٹ عامرخان بھی کرکٹ کے دلداہ نکلے،اپنی تمام مصروفیات اور فلم کی شوٹنگز منسوخ کرکے پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے موہالی جائینگے۔اپنی عمدہ اداکاری سے بالی وڈ میں سکہ جمانے والے معروف اداکار عامر خان بھی آج کل کرکٹ کے فیور میں مبتلا ہیں۔ عامر خان نے میچ دیکھنے کے لیے30 مارچ یعنی بدھ کے روز اپنی تمام مصروفیات اور ڈائریکٹر ریما کگتی کی فلم کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی ہیں اور اس روز عامر موہالی کے اسٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھیں گے۔