29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جدہ: پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کی پانچویں سالانہ تقریب
جنگ نیوز -
جدہ. . . . . .. .. سعودی عرب کے شہر جدہ میں غریب پاکستانیوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے والی تنظیم پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کی پانچویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں قونصل جنرل عبدالسالک خان نے پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ویلفیئرسوسائٹی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرتی ہے وہ قابل ستائش ہے، ناظم تقریب ڈاکٹرامجد عبید نے پاکستان قونصلیٹ میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل سیمینار، پاکستان کے سیلاب زدگان اور متاثرین کے لیے امدادی کاروائیاں اور تعلیمی میدان میں ذہین ونادار طلبا کی رہ نمائی کے لیے ایجوکیشنل سیمینار کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تقریب میں بچوں نے علامہ اقبال کی نظم ٹیبلو کی شکل میں پیش کی۔