29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بولرز بھارت کو قابو کرلینگے، آفریدی، مقابلے کیلئے تیار ہیں، دھونی
جنگ نیوز -
موہالی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شعیب اختر مکمل فٹ نہیں، انہیں کھلانے کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائیگا۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم پاکستان کا سامنا کرنے کیلئے مکمل فٹ اور تیار ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد شاہد آفریدی اور ان کے بھارتی ہم منصب مہندرا سنگھ دھونی نے موہالی میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک بھارت کو قابو کرنے کیلئے کافی ہے، انہوں نے خاص طور پر بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ہر چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے، بحیثیت کپتان وہ نہیں چاہیں گے کہ سچن ٹنڈولکر جیسا بڑا بیٹسمین بڑی اننگز کھیلے۔ شعیب اختر مکمل فٹ نہیں، انکی شمولیت سے متعلق فیصلہ میچ سے پہلے ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف پاکستانی ٹیم کے کپتان نہیں ، بلکہ پاکستان کے سفیر بھی ہیں۔دوسری جانب مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ انکی ٹیم پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائے گی، پاکستان کے پاس بہترین بولرز ہیں، انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو تحمل سے کھیلنے کا مشورہ دیا ہے