تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انجمن تاجران پشاور کاقران پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
پشاور…انجمن تاجران پشاور نے قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورامریکی پادری ٹیری جونز کو شرعی قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا۔چوک یادگار پشاور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران پشاور انصاف گروپ کے صدر شاہد خاننے کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرزاٹھا رکھے تھے۔ جن پرامریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ اس موقع پرمظاہرین نے امریکی پادری ٹیری جونز کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اس کا پتلا نذرآتش کیا۔ مظاہرین نے پادری کو شرعی قانون کے مطابق سزا دینے اور حکمرانوں سے قران پاک کی بے حرمتی پر خاموشی اختیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر پرامن احتجاج کے باوجود حکومت خاموش رہی تو صوبہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.