29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ووٹر لسٹوں کی تیاری میں الیکشن کمیشن ذمہ داری ادا نہ کرسکا،چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ووٹر لسٹوں میں مبینہ بوگس ووٹوں کے جلد ازجلد اخراج کا حکم دے دیا ہے ، چیف جسٹس افتخارچودھری نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سال 2007 سے بوگس ووٹ چل رہے ہیں ۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ووٹر لسٹوں میں مبینہ طور پر 3 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز کے بوگس اندراج کے خلاف درخواست کے مقدمہ کی سماعت کی ، چیف جسٹس نے سیکریٹری الیکشن کمیشن پر برہم ہوتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درست ووٹرلسٹوں کی تیاری میں الیکشن کمیشن بنیادی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہاہے۔عدالت سے چیف جسٹس نے کہا کہ ہم سے یہ نہ کہلوائیں کہ موجودہ اسمبلیوں کی کیا حیثیت ہوگی، جسٹس غلام ربانی نے ریمارکس دیئے کہیہ تسلیم کیا گیا ہے کہ 2007 کے الیکشن والی لسٹوں میں تمام درست ووٹ نہیں ہیں، بعد میں عدالت نے درخواست نمٹادی ۔