تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مشرف حملہ کیس:13مجرموں کی نظرثانی کی درخواستیں خارج

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملوں کے پندرہ میں سے تیرہ مجرموں کی نظرثانی درخواستیں خارج کرتے ہوئے انہیں کورٹ مارشل سے سزائیں بحال رکھی ہیں ، دو مجرموں کی اپیلوں پر وزارت دفاع سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ،ان سزاوٰں کے خلاف سپریم کورٹ نے اپیلیں مسترد کردی تھیں جس پر نظرثانی کی درخواستیں دائر ہوئیں، آج چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ، جس میں تیرہ مجرموں کی درخواستیں مسترد کردی گئیں ۔ان میں سے پانچ سیویلین افراد کو سزائے موت جبکہ ایک کو دس سال قیدکی سزا سنائی گئی تھی۔فضائیہ کے پانچ سابق اہلکاروں کو سزائے موت جبکہ دو کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔کاروائی کے دوران ایک موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بعض عوامی نمائندے ، عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن ہم کسی کی پرواکئے بغیر آئین کے مطابق فیصلے کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.