29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھٹو کیس کی ری اوپننگ کا فیصلہ صدر کی سیاسی بصیرت ہے، پی پی فرانس
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری…پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار بھٹوکیس ری اوپن کرنے کے فیصلہ کا اورسیز سطح پر پاکستانیوں اور پارٹی تنظیموں کابھر پور خیرمقدم اور فیصلہ کو شریک چیئرمین صدر پاکستان آصف علی زرداری انتہائی سیاسی بصریت قرار دیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان کی بقا سلامتی ترقی اور خوشحالی کے علاوہ بحالی جمہوریت اور جمہوری اقیدار کے فروغ کیلئے جدوجہد قربانیوں کا دنیا بھر میں اقرار کیا جاتا ہے پارٹی کے چیئرمین صدر آصف علی زرداری نے تین سال دور اقیدار میں جمہوریت کے استحکام کے قومی مفامی پالسی کیلئے جو کچھ کیا ہے وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب موجودہ جمہوری حکومت کے دور پر تنقید کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تاریخ کی اصلاح کیلئے قائد عوام ذوالفقار بھٹوکیس ری اوپن کرنا ضروری تھا انہوں بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی فرانس تین اپریل کو شیر پنجاب ریسٹورنٹ میں پارٹی کی تقریب منعقد کرے گی جس میں چار اپریل کے حوالے سے پارٹی راہنما اور عہدیدار اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔